0
Monday 23 Mar 2015 07:10

100امریکی فوجیوں کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول

100امریکی فوجیوں کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں امریکا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تقریباً سو امریکی فوجیوں کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق یہ دھمکی مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے دی گئی ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ داعش کی ویب سائٹ پر ان سو فوجیوں کے نام اور پتوں کی فہرست جاری کی گئی اور حامیوں کو ان امریکی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داعش کے ہیکنگ گروپ نے تنظیم کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب قتل کر نے کی یہ دھمکی دی ہے۔ امریکی حکام نے فوجیوں کو اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ یا اس سے منسلک ویب سائٹ پر پیغام کی قانونی حیثیت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ خود کو دولتِ اسلامیہ کے ہیکنگ ڈویژن کے نام سے متعارف کروانے والے گروپ نے جن لوگوں کے نام، پتے اور تصاویر جاری کیے ہیں ان کے بارے میں یہ بھی کہا ہے کہ ان افراد نے داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امریکا میں مقیم اپنے حامیوں سے کہا گیا ہے کہ ’وہ آخری قدم اٹھائیں‘ اور ان افراد کا ’خاتمہ‘ کریں۔
خبر کا کوڈ : 449370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش