0
Tuesday 7 Apr 2015 19:12

عمران خان پارلیمنٹ کے رکن نہیں مجرم ہیں، فضل الرحمان

عمران خان پارلیمنٹ کے رکن نہیں مجرم ہیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اپنا رویہ درست کریں ورنہ زبان وہ بھی رکھتے ہیں ، اور جواب دینا بھی جانتے ہیں ۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ عمران خان اس پارلیمنٹ مجرم ہیں۔اے این پی کے غلام بلور نے سب کو صبرو تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔پی ٹی آئی کے ارکان کی قومی اسمبلی میں آمد پر خواجہ آصف کا بیان آج بھی موضوعِ بحث رہا۔ شاہ محمود قریشی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو اپنا رویہ درست کرنا چاہیے۔ انھوں نے خواجہ آصف کو پرانے بیانات بھی یاد دلائے۔ انھوں نے مختلف جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کو اسمبلی میں اجنبی کہنے کا کچھ یوں جواب دیا۔ ادھر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے نظر آئے، انھوں نے عمران خان کو اسمبلی کے رکن کے بجائے پارلیمنٹ کا مجرم قرار دیا۔ اے این پی کے رہنماغلام احمد بلور نے سیاسی درجہ حرارت کچھ کم کرنے کی کچھ کوشش کی اور اسمبلی میں کل پیش آنے واقعے کی مذمت کی.
خبر کا کوڈ : 452622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش