0
Tuesday 14 Apr 2015 18:49

افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ کیلئے حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ

افغانستان کی پہلی خاتون پائلٹ کیلئے حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریشہ دوانیوں اور خانہ جنگی کی وجہ سے تباہی کے شکار اسلامی ملک افغانستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خواتین کی حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ طالبان کی دھمکیوں کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پوار کرنے میں مصروف عمل نیلوفر کو گزشتہ ہفتے امریکا میں دنیا کی جرات مند خاتون کے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں دنیا بھر سے آئی دیگر نو خواتین کو بھی یہ اعزاز دیا گیا۔ خیال رہے کہ افغان ائیر فورس کی سیکنڈ لیفٹیننٹ نیلوفر رحمانی وہ پہلی خاتون ہیں جنھوں نے اپنا تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کیا اور پائلٹ کا عہدہ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی۔ ایک مرتبہ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے پائلٹ بننے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی تھی لیکن میں اپنے ملک کی خواتین کو یہ دکھانا چاہتی تھی کہ ہم یہ کر سکتی ہیں۔ رحمانی نے بتایا کہ انھیں آسمان سے محبت تھی اور وہ جانتی تھیں کہ پائلٹ بننا ہی وہ چیز تھی جو وہ چاہتی تھیں، میرے والد ہمیشہ سے ایک پائلٹ بننا چاہتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے، میں ان کے لئے ان کا یہ خواب مکمل کرنا چاہتی تھی اور ایک پائلٹ بن گئی۔
خبر کا کوڈ : 454382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش