0
Thursday 16 Apr 2015 11:09

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، فڈریکا موگرینی

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، فڈریکا موگرینی
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدہ طے پا جائے گا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے جمعرات کو کہا کہ انھیں جون دو ہزار پندرہ تک ایران کے ساتھ ابتدائی ایٹمی معاہدے کے، ایک جامع ایٹمی معاہدے میں تبدیل ہو جانے کا مکمل یقین ہے۔ موگرینی نے مزید کہا کہ انھیں یقین ہے کہ امریکی حکومت اور کانگریس، دونوں ہی اس بات کو سمجھتی ہیں کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ علاقے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ ایران اور گروپ فائیو پلس ون نے سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں دو اپریل دو ہزار پندرہ کو ایک بیان جاری کرکے آئندہ جون کے مہینے تک حتمی معاہدے کا دائرہ کار معین کیا ہے۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ اگر ایٹمی معاہدہ تمام پابندیوں کے خاتمے پر منتج نہ ہوا تو ایران کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے شعبے نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں حتمی معاہدے کے حصول کے لئے بائیس اور تیئیس اپریل سنہ دو ہزار پندرہ کو ویانا میں پھر سے مذاکرات شروع ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 454978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش