0
Tuesday 21 Apr 2015 07:56

ملک کی مختلف جیلوں میں قتل کے 14 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

ملک کی مختلف جیلوں میں قتل کے 14 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک کی مختلف جیلوں میں قتل کے مزید 14 مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیلوں کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے 3 مجرموں نظام دین، محمد یاسین اور اعظم کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نظام دین اور محمد یاسین نے 1998ء میں 3 افراد کو قتل کیا تھا جب کہ مجرم اعظم نے 2004ء میں سسر اور ساس سمیت 7 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں بھی قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم عنایت نے 2002ء میں اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا تھا جب کہ مجرم ظفر اور لطیف نے 1995ء میں 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

ادھر مچھ، ملتان اور گجرات کی جیلوں میں بھی میں قتل کے 3 مجرم ریاض احمد، سلطان عرف راجہ اور اظہر محمود کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم ریاض احمد نے 11سال قبل تربت میں اور سلطان عرف راجہ نے 2000ء میں ایک شخص کو قتل کیا تھا جب کہ مجرم اظہر محمودعرف مودا نے 1995ء میں دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قتل کے 2 مجرموں اللہ رکھا اور غلام نبی کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرم اللہ رکھا نے قصور میں 1996ء جب کہ مجرم غلام نبی نے 2003ء میں قتل کی واردات کی تھی۔ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں بھی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے 2 مجرموں لقمان اور سلیم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 455754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش