0
Friday 24 Apr 2015 01:15

گلگت، سید جعفر شاہ نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی

گلگت، سید جعفر شاہ نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ جسٹس ریٹائیرڈ سید جعفر شاہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی اہم رہنماﺅں نے آٹھ جون کو ہونے والے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے تحریری درخواستیں پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پی پی کے ٹکٹ کیلئے سابق صدر و جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے اپنے آبائی حلقہ جی بی ایل اے 3 سے پارٹی امیدوار کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے جبکہ رکن گلگت بلتستان کونسل امجد حسین ایڈووکیٹ نے جی بی ایل اے 1 سے سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے جی بی ایل اے 2 سے بطور امیدوار سامنے آنے کیلئے درخواست دیدی ہے اور جی بی ایل اے 2 سے محمد اسلم ایڈووکیٹ نے بھی امیدوار کے لئے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ اسطرح ہنزہ جی بی ایل اے 6 سے پارٹی کے دیرینہ رہنما لال حسین نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی جی بی ایل اے 13 استور 2 سے سابق صوبائی وزیر محمد نصیر خان کے علاوہ آصف ایڈووکیٹ اور کاشف بونجوی نے بھی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرا دی ہے۔ جی بی ایل اے 17 دیامر سے پارٹی ٹکٹ کیلئے غفار خان نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی ہے اسطرح استور حلقہ 1 کیلئے وزیر عبادت علی خان نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے بھی درخواست دیدی ہے۔ اسی طرح جی بی ایل اے 4 نگر سے پیپلز پارٹی کی طرف سے پارٹی ٹکٹ کیلئے محمد حسین ایڈووکیٹ نے بھی درخواست جمع کرائی ہے۔ پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق تمام پارٹی امیدواروں نے دس ہزار روپے کے ڈرافٹ کیساتھ جمع کرادئیے ہیں پارٹی سیکرٹریٹ کے مطابق ہفتے کے روز بھی مختلف حلقوں سے پارٹی رہنماﺅں کی جانب الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 456258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش