1
0
Thursday 2 Dec 2010 12:00

ایران عرب دنیا کیلئے خطرہ نہیں، چامسکی

ایران عرب دنیا کیلئے خطرہ نہیں، چامسکی
اسلام ٹائمز- مشرق نیوز ایجنسی کے مطابق معروف امریکی سکالر نوم چومسکی (Noam Chomsky) نے کہا ہے کہ وکی لیکس نے عرب رہنماوں کے صرف وہ بیانات شائع کئے ہیں جو ایران مخالف ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایران سے عرب ممالک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز وکی لیکس کی جانب سے فاش ہونے والی اسناد و مدارک سے ثابت ہوتی ہے وہ امریکہ اور اسرائیل کے سیاسی رہنماوں کی جانب سے عالمی رائے عامہ کو مکمل طور پر نظرانداز کرنا اور اسے کوئی اہمیت نہ دینا ہے۔
کامن ڈریمز نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے اس انٹرویو میں نوم چومسکی نے کچھ ماہ قبل بروکنگز فاونڈیشن کی جانب سے انجام پائے سروے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "یہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ 80 فیصد عرب باشندے اسرائیل کو اپنے لئے حقیقی خطرہ سمجھتے ہیں اور 77 فیصد عوام امریکا کو دوسرا بڑا خطرہ خیال کرتے ہیں۔ ان عرب باشندوں میں سے صرف 10 فیصد افراد ایسے ہیں جو ایران کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس سے ہیلری کلنٹن، بنجمن نیتن یاہو اور مغربی ممالک کے سفراء آگاہ نہ ہوں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکی لیکس کی جانب سے شائع ہونے والی اسناد سے جو چیز سمجھی جا سکتی ہے وہ یہ کہ امریکی اور اسرائیلی سربراہان کس قدر جمہوریت سے متنفر ہیں۔ وہ اس کوشش میں ہیں کہ ان اسناد سے یہ ثابت کریں کہ ایران عرب ممالک کیلئے بڑا خطرہ ہے لیکن عرب ممالک سے انکی مراد صرف عرب ڈکٹیٹرز ہیں نہ عرب قومیں۔ علاوہ بر ایں وکی لیکس نے عرب ڈکٹیٹرز کے بیانات کو بھی مکمل طور پر شائع نہیں کیا اور صرف ایران مخالف بیانات کو منظر عام پر لائی ہے۔ نوم چومسکی نے غزہ کے محاصرے کو اسرائیل کی صہیونیستی رژیم کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 45706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Your answer was just what I neeedd. It’s made my day!
ہماری پیشکش