0
Wednesday 29 Apr 2015 23:37

یمن کے مسئلے پر پاکستان کے سفارتی کردار کے حامی ہیں، روسی سفیر

یمن کے مسئلے پر پاکستان کے سفارتی کردار کے حامی ہیں، روسی سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین روسی سفیر نے کہا ہے کہ روس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایم آئی 35 اور ایم آئی 28 ہیلی کاپٹرز جلد فراہم کریں گے، مال بردار ہیلی کاپٹرزکی فراہمی پر غور جاری ہے، اسی طرح اسٹیل ملز کو بہتربنائیں گے، نئی اسٹیل ملز لگانے میں دلچسپی ہے۔  انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو براہ راست گیس فراہمی کی تجویز دی ہے، تاپی و ایران گیس پائپ لائنوں اور کاسا منصوبے میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کو بتایا کہ صدر پیوٹن کا رواں سال دورہ پاکستان ممکن ہے، امریکی فوج کے انخلا کا مطلب یہ نہیں افغانستان تنہا ہو گیا، افغانستان میں علاقائی ممالک کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں، افغان سرزمین پر استحکام کیلئے پاکستان کا کردار مثبت ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ شام اور یمن کے مسائل کا پر امن حل نکالا جائے، یمن پر پاکستانی سفارتی کردار کے حامی ہیں۔ روسی سفیر الیکسے دیدوو نے کہا پاکستان افغان سرزمین پر استحکام کیلئے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، روس سمیت عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اسلام آباد اور ماسکو دفاعی تعاون پر الیکسے دیدوو نے کہا کہ پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون میں سنجیدہ ہیں، فوجی تعاون کے کئی معاہدے کر چکے ہیں، دہشتگردی کیخلاف موثر کارروائی کیلئے ایم آئی 35 اورایم آئی 28 ہیلی کاپٹرز کی فراہمی پر مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، پاکستان مال بردار ہیلی کاپٹرز میں بھی دلچسپی رکھتا ہے، ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ جلد فراہم کی جائیگی، تاہم فراہمی کب تک ہو گی بتانے سے گریز کیا۔
خبر کا کوڈ : 457421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش