0
Friday 15 May 2015 09:07

اسلامی تحریک پر پابندی کے خواہشمند اور سازشی عناصر بے نقاب ہوگئے ہیں، غلام شہزاد آغا

اسلامی تحریک پر پابندی کے خواہشمند اور سازشی عناصر بے نقاب ہوگئے ہیں، غلام شہزاد آغا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے امیدوار حلقہ نمبر ایک اسکردو غلام شہزاد آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کی داستان عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے تمام دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، عوام موسمی سیاستدانوں سے بغاوت کریں گے۔ عوام کا خدمت گار ہوں جیتوں یا ہاروں عوام کے درمیان رہوں گا، میدان چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں ہوں۔ انتظامیہ الیکشن کے نام پر ملازمین کو دربدر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس جوانوں کو تنگ کر رہی ہے، مقامی پولیس جوانوں کو اپنے اپنے سٹیشن پر رکھا جائے تاکہ امن و امان کا مسئلہ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 جون انقلاب کا دن ہوگا غریبوں اور بے آواز ماؤں بہنوں کی آواز بن کر ابھرینگے، مہاجرین برولمو، گنگنی اور مہاجرین چھولنکھا اور دیگر مہاجرین کی مستقل آباد کاری کیلئے جدوجہد تیز کرینگے۔ کارگل لداخ ہمارا اٹوٹ انگ ہے اس روڈ کو کھولنے کیلئے ہم اپنی تمام تر توانائیوں کو صرف کرینگے تاکہ یہاں کی معیشیت سیاحت کو فروغ مل سکے اور بچھڑے ہوئے خاندان آپس میں مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بیان کے بعد اسلامی تحریک پر پابندی کے خواہشمند اور سازشی عناصر بے نقاب ہوگئے ہیں۔ الیکشن میں اسلامی تحریک ہی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگے۔ عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کو یکسر مسترد کرینگے ہمیں عوام پر بھرپور اعتماد ہے۔
خبر کا کوڈ : 460906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش