0
Saturday 16 May 2015 22:05

ڈی آئی خان، بلدیاتی انتخابات میں ضلع تحصیل سمیت کسی نشست پر کوئی خاتون امیدوار میدان میں نہیں

ڈی آئی خان، بلدیاتی انتخابات میں ضلع تحصیل سمیت کسی نشست پر کوئی خاتون امیدوار میدان میں نہیں
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی الیکشن میں ضلع و تحصل کونسلز کی سطح پر کسی بھی سیاسی پارٹی نے کسی بھی خاتون امیدوار کو انتخابی ٹکٹ جاری نہیں کئے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 49 یونین کونسلز اور تحصیل کی سطح پر یونین کونسلز میں سینکڑوں امیدوار بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت آزاد امیدوار بھی شامل ہیں، مگر کسی بھی نشست کیلئے کوئی بھی خاتون امیدوار نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بھی پارٹی کسی خاتون امیدوار کو آگے لائی ہے، جبکہ نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج کونسلز کی سطح پر خواتین کی خصوصی نشستوں کے علاوہ کسی بھی سیٹ پر ضلع بھر میں کوئی بھی خاتون امیدوار میدان میں نہیں ہے، جو نہ صرف الیکشن کمیشن بلکہ ان سیاسی جماعتوں کے لئے بھی خفت کا مقام ہے، جو خواتین کے سیاسی عمل میں شمولیت کے علمبردار اور خواتین کو ان کے حقوق دینے کیلئے واویلا کرتے رہتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ایک طرف سیاسی مذہبی جماعتوں خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے انکے الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کر دیتی ہیں، لیکن دوسری طرف سیکولر سیاسی جماعتیں بھی خواتین کو سیاسی میدان میں اتار کر الیکشن لڑانے اور انتخابی ٹکٹ جاری کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتیں۔
خبر کا کوڈ : 461242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش