0
Tuesday 26 May 2015 00:52

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اقدامات کئے جائینگے، سعدیہ دانش

خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اقدامات کئے جائینگے، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ کی صدر و سابقہ صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پچھلی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہت کام کیا اور آئندہ بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اقدامات کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین اور نوجوان اولڈ پولوگرونڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمائدین اور نوجوانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ساتھ مکمل تعاون اور بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھرپور طور پر اس انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ دیں گے۔ سعدیہ دانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے اس خطہ کو شناخت دی اور ہزاروں لوگوں کو ملازمتیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کی مرحون منت ہے۔ سعدیہ دانش نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی بنیادوں پر ووٹ دیں نہ کہ مسلکی، علاقائی بنیادوں پر۔
خبر کا کوڈ : 463063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش