0
Tuesday 26 May 2015 21:01

ایٹمی اسلحہ سے لیس ایران داعش سے ہزار گنا خطرناک، نیتن یاہو کی ایران ہراسی کی کوشش

ایٹمی اسلحہ سے لیس ایران داعش سے ہزار گنا خطرناک، نیتن یاہو کی ایران ہراسی کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایٹمی اسلحہ سے لیس ایران دولت اسلامیہ (داعش) سے ایک ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوگا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ داعش کا گروہ جتنا بھی خوفناک کیوں نہ ہو، لیکن اگر ہمارے وقتوں کی سب سے نمایاں دہشت گرد ریاست ایران ایٹمی اسلحہ حاصل کر لیتی ہے تو پھر وہ داعش سے ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوگی۔  صیہونی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب تہران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے 30 جون کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ایران اور عالمی طاقتوں کے سیاسی اور تکنیکی ماہرین ویانا میں جمع ہونے والے ہیں۔ نیتن یاہو کی ایک امریکی سینیٹر سے ملاقات کے بعد صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے سامنے آنے والے بیان میں مزید کہا گیا کہ نیتن یاہو کو اندیشہ ہے کہ پی فائیو پلس ون، ایک خراب ڈیل کی جانب بڑھنے جا رہے ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انہیں ایک خراب ڈیل کرنے کیلئے جلد بازی کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، کیونکہ یہ ڈیل ناصرف بم بنانے کیلئے راستہ صاف کرے گی بلکہ اس سے ایران کو مشرق وسطٰی اور اسرائیلی سرحد کے اطراف جارحیت کیلئے مزید اربوں ڈالرز بھی مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی پر مشتمل عالمی اتحاد اور ایران کے درمیان طے پانیوالے معاہدے کے سخت نقاد ہیں۔ یہ معاہدہ دو اپریل کی ڈیل کو فائنل کر دے گا، جس کے تحت تہران معاشی پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایٹمی ہتھیار بنانے سے باز رہے گا۔ امریکا اور ایران داعش کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں اور نیتن یاہو نے کہا ہے کہ "ہمیں دولت اسلامیہ کی وجہ سے ایران کو بم بنانے کیلئے صاف رستہ اور اربوں ڈالرز نہیں دینا چاہیں۔ داعش کا مقابلہ کیا جانا چاہیے اور ایران کا راستہ روکنا چاہیے۔"
خبر کا کوڈ : 463357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش