0
Saturday 30 May 2015 18:56

عوامی پذیرائی سے یقین ہوگیا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی ہی کی بنے گی، عمران ندیم

عوامی پذیرائی سے یقین ہوگیا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی ہی کی بنے گی، عمران ندیم
اسلام ٹائمز۔ جی بی ایل اے 12 اسکردو 6 شگر سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار عمران ندیم نے شگر کے علاقوں داسو نید، تیستون، ملٹو، ارنچو سمیت متعدد علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر لوگوں نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کا والہانہ استقبال کیا اور عمران ندیم کے قدم بقدم چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے تسر میں انتخابی دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران ندیم نے کہا کہ 8 جون تک اس جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ رب کے حکم اور لوگوں کے جذبے سے انتخابات جیت سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جس جذبے کے ساتھ میرا استقبال کیا ہے اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ رب کی رضاء سے 8 جون کو ایک بار پھر شگر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور ترقی کا دور وہاں سے ایک بار پھر شروع کر دیں گے جہاں سے سلسلہ ٹوٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں اس لئے کسی کے لالچ میں نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ضلع کے نوٹیفیکشن کے سہارے انتخابات جیتنے کا خواب دیکھ رہے ہیں تاہم وزارت امور کشمیر کی جانب سے جاری ہدایت نامہ منظر عام پر آجانے کے بعد پروپیگنڈوں نے دم توڑ دیا ہے اور انشاءاللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 464079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش