0
Saturday 6 Jun 2015 23:50

گلگت بلتستان کے محروم عوام کیخلاف نون لیگ کی انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دینگے، علامہ ناصر عباس

گلگت بلتستان کے محروم عوام کیخلاف نون لیگ کی انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت سے دینگے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے محروم عوام کے خلاف نون لیگ کی انتقامی کارروائیوں کا جواب ووٹ کی طاقت کے ذریعے دینگے، عوام تیار رہیں گندم سبسڈی سمیت آئینی حقوق کی جنگ الیکشن کے فوراََ بعد شروع ہوگی، گندم سبسڈی ختم کرکے نون لیگ نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ہم انشاءاللہ ان کے اس ظالمانہ اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، عوام دشمن طاقتیں وقت سے پہلے بے نقاب ہوگئیں، گلگت بلتستان کے غیور عوام ان سیاسی فرعونوں کو 8 جون کو مسترد کر دیں، انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل کے لئے جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرست آج عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے درپے ہیں، ہمارا یہ دعویٰ سچ ثابت ہوا کہ نون لیگ کو گلگت بلتستان کے عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں، یہ گروہ علاقے پر قابض ہونا چاہتے ہیں، غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والوں کو عبرت شکست دے کر بدلہ لیں گے، پاکستان نون لیگ کی جاگیر نہیں، عوام دشمن کسی پالیسی کو تسلیم نہیں کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ الیکشن کی شفافیت میں پاک فوج کردار ادا کرے، ورنہ نون لیگ اس خطے میں خونی کھیل کھیلنے کی مکمل منصوبہ بندی کرچکی ہے، سیالکوٹ اور گجرانوالہ سے گلو بٹوں کی ٹیم گلگت بلتستان پہنچ چکی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا الیکشن کو ہائی جیک کرنے کے عمل کا ردعمل گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے آئے گا، نون لیگ کے دھاندلی سپیشلسٹ وزراء ہوش کے ناخن لیں، عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کو عوام معاف نہیں کریگی، انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 8 جون پاکستان کی فتح کا دن ثابت ہوگا، گلگت بلتستان کے عوام 9 جون کو اپنے گھروں پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرا کا جشن فتح مبین منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 465295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش