0
Sunday 7 Jun 2015 18:56

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں تشدد کے خلاف مظاہرہ، شدید نعرے بازی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں تشدد کے خلاف مظاہرہ، شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن ڈی سی کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر تشدد کے مسلحانہ واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین مسلحانہ واقعات کو روکے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے، اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے میں سماجی کارکنوں کے کئی گروپ اور مسلحانہ تشدد سے متاثرہ افراد بھی شریک تھے، مظاہرین نے اسلحے کی خرید و فروخت سے پیسہ کمانے والی کمپنیوں اور تنظیمون کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت امریکا نے گزشتہ دو سال میں اسلحہ رکھنے سے متعلق قانون میں اصلاح کی کوشش کی لیکن اسلحہ سازی کی بڑی بڑی کمپنیوں کے مالکوں نے قانون میں اصلاح نہیں ہونے دی۔ ان کمپنیوں کے مالک امریکی کانگریس میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 465442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش