0
Monday 8 Jun 2015 21:13

جی بی الیکشن، ہنزہ نگر 1 سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار حاجی رضوان علی فاتح قرار

جی بی الیکشن، ہنزہ نگر 1 سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار حاجی رضوان علی فاتح قرار
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی ایل اے 5 ہنزہ نگر سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ڈاکٹر رضوان علی پہلی پوزیشن پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے حق میں 2270 ووٹ پڑے ہیں اور نوے فیصد سے زائد پولنگ سٹیشن سے نتائج آچکے ہیں جبکہ مذکورہ حلقے میں دوسری پوزیشن پر آزاد امیدوار راجہ قاسم کے حصے میں 1594 کے قریب ووٹ آئے ہیں۔ اس واضح فرق کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان سیکرٹریٹ کی طرف رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس وقت گلگت ہنزہ نگر میں جشن کا سماں ہے۔
خبر کا کوڈ : 465650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش