0
Monday 8 Jun 2015 23:19

بلدیاتی انتخابات،پرویز خٹک بغیر بائیو میٹرک کے انتخابات پر راضی تھے، الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات،پرویز خٹک بغیر بائیو میٹرک کے انتخابات پر راضی تھے، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی کا ذمہ دار کون، یہ گتھی تاحال نہ سلجھ سکی، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات کی تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام الیکشن کمیشن کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی جانب سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے تمام ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈالنا درست نہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک ہی دن بلدیاتی انتخابات کرانے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک ہی روز انتخابات کرانے پر بضد تھی اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ تمام بات چیت کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات بھی ہوئی تھی، وزیراعلیٰ بغیر بائیو میٹرک سسٹم کے انتخابات کرانے پر راضی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 465669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش