0
Monday 15 Jun 2015 03:00

اسکردو حلقہ 1 کے انتخابی نتائج کے خلاف سینکڑوں افراد کا راجہ فورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا

اسکردو حلقہ 1 کے انتخابی نتائج کے خلاف سینکڑوں افراد کا راجہ فورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ جی بی ایل اے 7 اسکردو حلقہ نمبر 1 کے انتخابی نتائج کے خلاف تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے راجہ فورٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور انتخابی نتائج کے فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دھرنے میں شریک افراد گنتی پہ گنتی نامنظور ظالمو جواب دو، ووٹ کا حساب دو، ہم نہیں ماتنے ظلم کے ضابطے، کے نعرے لگا رہے تھے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ زکریا خان مقپون سید عباس، سید امیر شاہ، آخوند اکبر، محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ حلقہ نمبر 1 کے ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آگئے ہیں اور حلقہ نمبر 1 کے انتخابی نتائج کا پول کھل گیا ہے ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک نتائج پر نظر ثانی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ حلقہ نمبر 1 میں ہیرا پھیری کر کے مسلم لیگ نون کو جتوایا گیا تھا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ہم نے ابھی تک قانون کا احترام کیا ہے اور کوئی اقدام نہیں کیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کمزور لوگ ہیں، اگر ہم راجہ فورٹ سے باہر نکلیں گے تو حالات کوئی بھی رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ ہمیں آراو کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے سب کچھ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کیا گیا ہے ہم امن پسند ہیں تاہم ظلم و زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں اس سے بدترین دھاندلی کہیں نہیں ہوئی جہاں پر ایک امیدوار کو جیتنے تک گنتی کرائی گئی ہو۔ واضح رہے کہ مذکورہ حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ جلال حسین مقپون کے ووٹوں کی پانچ بار گنتی کرنے کے بعد ہرایا گیا تھا اور مدمقابل اکبر تابان کو فتح سے ہمکنار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 466608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش