1
0
Sunday 14 Jun 2015 22:02

میری کامیابی میں علامہ ساجد نقوی کا کلیدی کردار ہے، فدا محمد ناشاد

میری کامیابی میں علامہ ساجد نقوی کا کلیدی کردار ہے، فدا محمد ناشاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے رہنماء و ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں میری کامیابی میں اسلامی تحریک پاکستان اور اسکے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کلیدی کردار ہے۔ میں نے اقتدار میں آکر ہمیشہ ملت اور خطے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور علماء کے شانہ بشانہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھانے والے دراصل اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ حالیہ انتخابات نہایت شفاف اور منظم طریقے سے ہوئے ہیں اور ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جانے کے بعد علماء کے کردار اور ملت کی خدمت کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے، اپنی جماعت کی خدمت کے ساتھ ساتھ اسلامی تحریک کے حقوق اور مسائل کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسلامی تحریک کے قائد میری حمایت نہ کرتے تو میری فتح بہت مشکل ہو جاتی اور میری جماعت کی ایک نشست کم ہوجاتی۔ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور میری بھرپور معاونت کی، جس کا میں شکر گزار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 466594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

فدا حسین
Pakistan
ناشاد صاحب مذہبی کارڈ کھیلنے کا طعنہ دوسروں کو دیتے ہو اور اپنے مفاد پر بات آتی ہے تو اسی پر فخر کرتے ہیں۔
ہماری پیشکش