0
Thursday 18 Jun 2015 01:06

وزیراعظم نواز شریف نے اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماء حسن سدپارہ کو 50 لاکھ کا چیک دیدیا

وزیراعظم نواز شریف نے اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماء حسن سدپارہ کو 50 لاکھ کا چیک دیدیا
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کے بلند ترین اور فلک بوس پہاڑوں کی چوٹیوں کو زیر کرکے اس پر سبز ہلالی پرچم لہرانے والے اسکردو بلتستان کے آہنی عزم کے حامل کوہ پیماء حسن سدپارہ کی خدمات کا حکومتی سطح پر بھی آخر کار اعتراف کر ہی لیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک دے دیا ہے، جس پر حسن سدپارہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید چوٹیاں سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے حسن سدپارہ اب تک 8 بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی سرد پہاڑیوں کے گاوں سدپارہ میں تین اپریل 1963ء کو آنکھ کھولی۔ حسن سدپارہ وہ پہلے پاکستانی کوہ پیماء ہیں، جنہوں نے 8 ہزار میٹر بلند 8 چوٹیوں کو سر کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اب تک وہ ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگاپربت اور براڈپیک کو بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں۔ حسن سدپارہ اسکردو میں ایک چھوٹی سے دکان بھی چلاتے ہیں، جہاں کوہ پیمائی کا سامان فروخت کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے اسی ہمت اور بلند حوصلے کو دیکھتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 467358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش