0
Friday 19 Jun 2015 18:46

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 لاکھ ڈا لر کا اضافہ، ذخائر 17 ارب 44 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 لاکھ ڈا لر کا اضافہ، ذخائر 17 ارب 44 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 16 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 17 ارب 44 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 جون کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اس کمی کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 12 ارب 31 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 12 ارب 28 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے سے بعد کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 16 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 467744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش