0
Wednesday 24 Jun 2015 11:55

کراچی میں رینجرز کی کارروئیاں، کالعدم تنظیم کے 10 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں رینجرز کی کارروئیاں، کالعدم تنظیم کے 10 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے رینجرز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب کاٹھور کے مقام پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، تو علاقے میں موجود دہشتگردوں نے دستی بموں سے حملہ کر دیا، جس کے بعد رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم سے ہے، جو رمضان کے دوران صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے، جبکہ ان کے قبضے سے ایس ایم جی، خودکش جیکٹس اور دیگر بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر اور سلطان آباد میں بھی کارروائیاں کیں، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 468762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش