0
Friday 26 Jun 2015 17:17

موسم کی خرابی کے باعث نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ

موسم کی خرابی کے باعث نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث منسوخ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے نئے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی، تاہم موسم کی خرابی کے باعث ان کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چند روز قبل ہی حافظ حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کا وزیراعلٰی نامزد کیا تھا۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔ وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور نامزد وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو مبارکبادی دی ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی نئی حکومت خطے میں ترقی، پیش رفت، امن و امان کی بحالی اور تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 469403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش