0
Monday 29 Jun 2015 22:40

پشاور میں 4 بہنوں کا قتل، دو ملزمان گرفتار

پشاور میں 4 بہنوں کا قتل، دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے محلہ حسینیہ میں 4 بہنوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق محلہ حسینیہ میں ہفتے کی شام چار بہنوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان فضل القادر اور اس کے بیٹے فضل حسین کو متنی اور ایف آر پشاور کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جن سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق خواتین کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان نے ہفتے کی شام کو اندرون شہر محلہ حسینیہ میں واقع ایک گھر میں گھس کر چاروں بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 470209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش