0
Saturday 4 Jul 2015 10:37

پاکستان میں پولیو کیسز کے اضافے پر تشویش ہے، سعودی حکومت

پاکستان میں پولیو کیسز کے اضافے پر تشویش ہے، سعودی حکومت
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پاکستان میں پلائی جانے والی پولیو ویکسین پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانی عازمین حجاج کو سعودی عرب داخلے کے وقت پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو خط لکھا ہے کہ جس میں پاکستان میں حجاج کرام کو پلائی جانے والی ویکسین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں پولیو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سعودی حکومت کو تشویش ہے۔ سعودی حکام نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا کہ پاکستانی عازمین حجاج کو سعودی عرب داخلے کے وقت بھی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ سعودی حکومت کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ شام، عراق، نائیجیریا، اتھوپیا اور افغانستان کے عازمین حجاج کو بھی سعودی عرب داخلے کے وقت پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق یہ فیصلہ دوران حج پولیو وائرس سے بچائو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 471378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش