0
Tuesday 7 Jul 2015 14:30

کراچی شہر میں ایمبولینس کی تعداد کو بڑھایا جائے اور سرکاری ہسپتال کی اپنی ایمبولنس سروس بنائی جائے، علی زیدی

کراچی شہر میں ایمبولینس کی تعداد کو بڑھایا جائے اور سرکاری ہسپتال کی اپنی ایمبولنس سروس بنائی جائے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی مطالبہ کیا ہے کہ کراچی شہر میں ایمبولینس کی تعداد کو بڑھایا جائے اور سرکاری ہسپتال کی اپنی ایمبولنس سروس بنائی جائے۔ ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمبولینس کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑھتا ہے۔ کراچی میں کوئی ایسا سرکاری ہسپتال نہیں جو کہ ایمبولینس سروس مہیا کرتا ہو۔ یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل کراچی کے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسرار عباسی، امجد جاہ، ڈاکٹر سنجے، رفاقت عمر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔کراچی جیسے اس بڑے شہر میں 600 سے 800 ایمبولنس ہیں جو کہ ایدھی، چھیپا اور امن فاؤنڈیشن جیسے فلاحی ادارے اور این جی او چلا رہے ہیں، ہم دعا گو ہیں ایسے فلاحی اداروں کے لئے جو کہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیتے ہیں جبکہ حکومت اپنے فرائض سے غافل نظر آتی ہے۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صحت کے منصوبوں کے لئے جو رقم مختص کی تھی وہ کہاں گئی، پچھلے پانچ سالوں میں سندھ حکومت نے 154 بلین روپے لگائے گئے پھر بھی کوئی ایسا سرکاری ہسپتال نہیں جو کہ ایمبولنس سروس مہیا کرتا ہو۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزا علی اظہر کے مطابق کراچی شہر میں کم از کم 5000 ایمبولینس کی ضرورت ہے، ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں ایمبولینس کی کمی کو پورا کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی جانب سے ایمبولینس سروس شروع کی جائے تاکہ غریب عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 472083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش