0
Saturday 18 Dec 2010 14:51

پاک چین دوستی مرکز پاکستان کے حوالے کر دیا گیا،سمندر سے گہری دوستی ہمیشہ قائم رہے گی،پاک چین وزراءاعظم

پاک چین دوستی مرکز پاکستان کے حوالے کر دیا گیا،سمندر سے گہری دوستی ہمیشہ قائم رہے گی،پاک چین وزراءاعظم
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیراعظم وین جیاباؤ،آج اسلام آباد میں مصروف دن گزار رہے ہیں،یہاں انہوں نے اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چین کی طرف سے تعمیر کردہ پاک چین فرینڈشپ کلچر سینٹر کو افتتاح کرتے ہوئے اسے پاکستان کے حوالے بھی کر دیا۔چین کے وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ،آج صبح پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے،جہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد کی طرف سے انہیں بریفنگ دی گئی،چینی وزیراعظم کو پاکستان میں حالیہ بدترین سیلاب کے نقصانات اور اثرات سے بحالی کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔اس کے ساتھ شاہراہ قراقرم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی،بعد میں پاک چین وزراءاعظم،شکرپڑیاں میں نئے قائم شدہ پاک چین دوستی مرکز پہنچے،چین کی طرف تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اس ثقافتی مرکز کو افتتاحی تقریب کے بعد پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ 
تقریب میں وفاقی وزرا نوید قمر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کی بھی شرکت کی۔پاک چین دوستی مرکز 3 ارب روپے کی لاگت سے 5 سال میں تعمیر ہوا،پاک چین دوستی تنظیم 1 ہزار مستحق مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کرائے گی،چین کے ماہر ڈاکٹرز پاکستانیوں کو علاج میں مدد فراہم کریں گے،یہاں تقریب سے خطاب میں وین جیاباؤ نے اس دوستی مرکز کو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔پاک چین دوستی سمندر کی طرح گہری ہے،ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے پاک چین دوستی میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم گیلانی نے خطاب میں چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پیسوں سے نہیں خریدی جاسکتی،یہ ہمیشہ قائم رہے گی،ہم نے اپنی دوستی کی وجہ سے بہترین سفارت کار کو چین بھیجا،قراقرام ہائی وے پاک چین دوستی کی علامت ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی عوام نے پاکستانیوں کو دوستی کا ایک اور تحفہ دیا،ہر سال موتیے کے 2ہزار پاکستانی مریضوں کا چین میں علاج کیا جا ئے گا،چینی عوام نے موتیے کے علاج کے لیے پاکستانیوں کی مدد کی،چینی بھائیوں کی وجہ سے بہت سے پاکستانیوں کو دوبارہ بینائی ملی۔انہوں نے تمام پاکستانیوں کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم گیلانی آج معزز مہمان کو ظہرانہ دیں گے جبکہ دونوں وزرا اعظم آج شام پاک چین بزنس فورم کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے،صدر مملکت آصف زرداری کی طرف سے آج چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چین کی جانب سے تعمیر کردہ پاک چین دوستی مرکز پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے چینی ہم منصب وین جیا باؤ نے اسلام آباد میں قائم پاک چین دوستی مرکز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا پاک چین مرکز دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مظہر ہے۔جبکہ پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چینی عوام نے پاکستانیوں کو دوستی کا ایک تحفہ دیا ہے۔چینی ڈاکٹروں نے پاکستان میں ہزاروں موتیے مریضوں کا علاج اور چینی بھائیوں کی مدد سے ان کی بینائی واپس آئی ہے۔
چینی وزیراعظم اس سے پہلے چین اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی امداد پر چین کا شکر گذار ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے دونوں وزراء اعظم کو متاثرین سیلاب سے متعلق بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 47226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش