0
Saturday 11 Jul 2015 23:10

کشمیری گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتے، ذوالفقار شگری

کشمیری گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتے، ذوالفقار شگری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان آئینی صوبہ تحریک کے چیئرمین ذوالفقار علی شگری نے کشمیری لیڈروں کی گلگت بلتستان کو ممکنہ عبوری سیٹ اپ کے خلاف احتجاج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشمیری لیڈر عبوری صوبے کے خلاف احتجاج کریں گے تو عید کے بعد گلگت بلتستان بھر میں کشمیری لیڈروں کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا جائے گا بلکہ گلگت بلتستان کے چپے چپے میں کشمیری پرچم نذر آتش کئے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری لیڈر کشمیر کے نام اپنے پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں اور یہ نام نہاد لیڈر کشمیر کی آزادی کے حق میں نہیں ہے اس لئے اگر گلگت بلتستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو مستقبل میں کشمیر کی تقدیر کا بھی فیصلہ ہو جائیں گے، اگر دونوں خطوں کی تقدیر کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو ان نام نہاد لیڈروں کا دال پانی بن ہو جائیں گے اس لئے کشمیر کی آزادی کے نام پر اپنی سیاست کو چمکاتے رہنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہو۔  انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا اور گلگت بلتستان مکمل آئینی صوبہ بن کے رہیں گے۔ آئینی صوبہ تحریک کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنی فکر کریں انہیں گلگت بلتستان کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئینی صوبہ گلگت بلتستان کا مقدر بن چکی ہے اور ہم آئینی صوبہ لے کر ہی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 473192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش