0
Saturday 11 Jul 2015 23:01

اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر سے ملاقات

اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے اسلام آباد میں گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال بالخصوص سیاسی صورتحال زیر غور آئی۔ گورنر گلگت بلتستان نے عوام کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو دئیے گئے بھاری مینڈیٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دراصل گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے قومی ویژن کو ووٹ دیا ہے۔ اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے اپنی ملاقات میں کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون پر توقع سے بڑھ کر اعتماد کیا ہے اور اس اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لیے وفاق کو صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے اور سابقہ حکومتوں میں ہونے والی محرومیوں کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 473188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش