0
Monday 13 Jul 2015 01:21

بھرپور انداز میں یوم القدس مناکر پاکستانی عوام نے غیرتمند ہونے کا ثبوت دیا، مدارس جعفریہ

بھرپور انداز میں یوم القدس مناکر پاکستانی عوام نے غیرتمند ہونے کا ثبوت دیا، مدارس جعفریہ
اسلام ٹائمز۔ مدارس جعفریہ پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف کی قیادت میں مرکزی القدس ریلی میں شرکت کی، ان کے ہمراہ مدارس جعفریہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کے افراد اور مدارس کے طلباء بھی تھے، اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم القدس بفرمان امام خمینی (رہ) یومِ مستضعفینِ جہان ہے، اس وقت فلسطین، یمن، بحرین، شام، عراق کے حالات اس بات کے گواہ ہیں کہ عالم اسلام کی ساری پریشانیوں کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی پیداوار اسرائیل ہے، اور عرب شہنشاہ ان کے گماشتوں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں یوم القدس کو شایانِ شان طریقے سے منانے پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے، تمام تنظیموں اور افراد کو ان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہییں اور اس دن پاکستان کے عوام کو شیعہ سنی وحدت کا عملی پیغام جانا چاہیے۔

مولانا حسنین عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کے حامی اور مددگار عرب شہنشاہوں کو عالم اسلام کا ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی بقاء کی جنگ کو دفاع حرمین سے منسوب کیا جا رہا ہے، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کے سامنے ان عرب عیّاش بادشاہوں کے اصل چہرے بے نقاب کئے جائیں، اسرائیل کے حامی ہر حکمران کو بےنقاب کیا جائے، چاہے وہ لاجسٹک سپورٹر ہوں، علاج معالجہ کر رہے ہوں یا اسلحہ سازی میں مدد کر رہے ہوں، دولت اسلامیہ کے نام پر شام و عراق میں اسلام کا چہرہ جس طرح مسخ کرکے پیش کیا گیا، اس کا ذمہ دار بھی امریکہ ہی ہے۔ یوم القدس کی عالمی سطح پر بلند ہونے والی آواز بلاشبہ مظلومین کے حوصلوں کو بلند کرتی ہے اور انشاءاللہ اس مسئلے کا حل نزدیک ہے۔
خبر کا کوڈ : 473383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش