0
Sunday 2 Aug 2015 18:35

علامہ امین شہیدی کیخلاف وارنٹ گرفتاری نواز حکومت کی انتقامی کارروائی ہے، الیاس صدیقی

علامہ امین شہیدی کیخلاف وارنٹ گرفتاری نواز حکومت کی انتقامی کارروائی ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے وارنٹ گرفتاری انتقامی کارروائی کی کڑی ہے۔ حکومت کی کوتاہیوں اور برملا دہشت گردوں کی سرپرستی کے خلاف علامہ امین شہیدی کی زبان بندی کی یہ حکومتی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی حقیقی داعی، مظلوموں کی حامی اور ظالم حکمرانوں کے خلاف برسرپیکار جماعت ہے۔ علامہ امین شہیدی میڈیا میں مظلوموں کی آواز اور ملک عزیز میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینے نیز ظالم طاقتوں کی نشاندہی اور پاکستان مخالف طاقتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرتے رہے ہیں۔

مملکت خداداد پاکستان کی دگرگوں حالات میں علامہ امین شہیدی نے اتحاد امت کے سلسلے میں اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کی ہے اور ملی یکجہتی کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نواز حکومت اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر اور عوامی آواز کو دبا کر بادشاہت قائم کرنا چاہتی ہے۔ علامہ امین شہیدی کو پابند سلاسل کرنے کی حکومتی کوشش بزدلانہ اقدام ہے، جو حکومت کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طاقت کے زعم میں علامہ امین شہیدی کو گرفتار کرنے کوشش کی تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور شاہراہ قراقرم سمیت گلگت بلتستان کو جام کرینگے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 477543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش