0
Tuesday 4 Aug 2015 15:13

کراچی میں بدنام زمانہ وائٹ کرولا گینگ کے 2 مجرموں کو 45، 45 سال قید کی سزا

کراچی میں بدنام زمانہ وائٹ کرولا گینگ کے 2 مجرموں کو 45، 45 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مقامی عدالت نے ڈکیتی اور زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بدنام زمانہ وائٹ کرولا گینگ کے 2 مجرموں کو 45، 45 سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈیفنس میں کارروائیاں کرنے والے 2 افراد پر مشتمل کرولا گینگ کے مجرموں کو ڈکیتی اور زیادتی کے 37 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر 45، 45 سال قید کی سزا سنا دی، مجرم محمد علی ہاجانی اور عمیر ڈیفنس میں لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹا کرتے تھے، جبکہ انہوں نے کئی خواتین کو اس طرح اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بھی بنایا، جبکہ دونوں مجرم علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ گینگ میں شامل ایک مجرم محمد علی ہاجانی سابق ای ڈی او ایجوکیشن کا بیٹا ہے۔ واضح رہے کہ مجرمان کے خلاف 2008ء میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ انہیں اسی سال گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 477916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش