0
Monday 10 Aug 2015 08:15

افغان صدر کا وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فونک رابطہ

افغان صدر کا وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل اورمصالحتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کےکردار پربھی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور خطےمیں سیکیورٹی صورتحال بھی گفتگومیں زیر غور آئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا تھا کہ افغانستان اور پاکستان طالبان کے ان گروپوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرسکتے ہیں جو افغان مصالحتی عمل کو ماننے سے انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا تھا کہ گرداس پور حملے سے ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا افغان طالبان پر جو بھی اثرورسوخ موجود ہے وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 478901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش