0
Sunday 16 Aug 2015 14:08

ڈی آئی خان، انجمن تاجران ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاجی دھرنا کیمپ لگائیگی

ڈی آئی خان، انجمن تاجران ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاجی دھرنا کیمپ لگائیگی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تاجران کی مرکزی انجمن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 18 اگست کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائے گی۔ مرکزی انجمن تاجران کااجلاس زیر صدارت راجہ اختر علی منعقد ہوا، جس میں حاجی محمد رمضان، چوہدری جمیل احمد، حاجی محمد نواز، حاجی کریم نواز، حاجی امان اللہ، حاجی محمد اشرف و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر برادری بھی مرکزی انجمن تاجران کے ایجنڈے تلے اٹھارہ اگست کو ظالمانہ ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ڈیرہ کے ریجنل انکم ٹیکس آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا و کیمپ لگائیگی۔ احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں بینکوں میں جمع شدہ رقم کی واپسی اور ایف بی آر اسلام آباد کے سامنے دھرنا بھی دیگی۔ تمام تاجروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ اجلاس میں جشن آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال دکانوں کی سجاوٹ کرنے پر پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنیوالی دکانوں کیلئے انعامات دینے کے سلسلے کو بندکرنے کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن آزادی کے موقع پر سجاوٹ کرنیوالے دکانداروں کو نقد انعامات سے محروم رکھا۔ اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 480144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش