0
Monday 17 Aug 2015 22:43

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ویکسین کی ترسیل مکمل کر دی گئی

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ویکسین کی ترسیل مکمل کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پہنچا دئیے گئے ہیں حالیہ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے باعث اسلام آباد سے ویکسین کی ترسیل میں تھوڑی تاخیر ہوئی تھی۔ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام منیجر ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ای پی آئی کے زیر نگرانی بچوں کو 9 مہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں بی سی جی ویکسین جو کہ ٹی بی کے خلاف لگائی جاتی ہے گزشتہ 2 ماہ سے پورے ملک میں دستیاب نہیں تھی جو اب میسر ہے اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پہنچا دی گئی ہے جبکہ بقیہ 8 ویکسین کی کمی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے اپنے قریبی ای پی آئی سنٹرز سے مفت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور اپنا فرض پورا کرتے ہوئے بچوں کو بیماریوں سے بچائیں۔
خبر کا کوڈ : 480437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش