0
Thursday 20 Aug 2015 23:48

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کیساتھ زمینی کارروائی کا آغاز

شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کیساتھ زمینی کارروائی کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے کیلئے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائیوں کے ساتھ زمینی آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فضائیہ اور بری فوج کی مشترکہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اہداف جلد از جلد حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کو فضا سے نشانہ بنانے کے بعد زمینی کارروائیوں کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ شوال میں غرلمائی میں کارروائی کے دوران 28 دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشن میں آپریشن میں بری اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائیوں کو سراہا ہے اور اہداف جلد حاصل کرنے کو کہا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے مؤثر کارروائی کیلیے فضائی اور زمینی افواج کے درمیان مربوط رابطے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقوں گھرلمائی اور وادی شوال میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں میں تینتالیس دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی ملیا میٹ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر بھی تباہ کر دئیے گئے۔ گزشتہ چار روز سے شمالی وزیرستان کی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں جس میں سو سے زائد امن دشمنوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 481081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش