0
Monday 27 Dec 2010 00:10

قوم عسکریت پسندی کے خاتمے کا عہد کرے،صدر زرداری

صدر،وزیراعظم ملاقات،مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
قوم عسکریت پسندی کے خاتمے کا عہد کرے،صدر زرداری
نوڈیرو:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے خاتمے تک لڑنے کا عہد کرے،اور آج کا دن شہید کے مشن سے منسوب کر دے۔بے نظیر بھٹو شہید کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم کو ان اقدار کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا بھی عہد کرنا ہوگا جن کی خاطر بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جان نچھاور کر دی۔ صدر نے کہا کہ انیس سو تیہتر کے آئین کی بحالی ان کا خواب تھا، آج جب سوگ منا رہے ہیں وہاں ان کے پسندیدہ خواب کو پورا کرنے پر خوشی بھی منانا چاہئے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ شہید کے ویژن کے مطابق وفاق کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا قومی ذمہ داری ہے،وہ اصول اور اقدار جن کیلئے وہ ہمیشہ کوشاں رہیں آج بھی اتنے ہی اہم ہیں جنتے پہلے تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ مطمئن ہو کر بیٹھ نہیں سکتے کیونکہ شہدا کی طرف سے کئی اہم امور کی انجام دہی ان پر قرض ہے۔
صدر وزیراعظم ملاقات،مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
نوڈیرو:آج نیوز کے مطابق نوڈیرو میں صدر زراداری،وزیراعظم گیلانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لئے سیاسی مفاہمت کو جاری رکھنے اور سیاسی قوتوں سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔نوڈیرو میں صدر زرداری کے ساتھ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور ملکی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حکومتی ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سیاسی مفاہمت کو جاری رکھے گی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 48150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش