0
Monday 27 Dec 2010 14:59

یمن پر ہوائی حملوں میں امریکی کردار کا انکشاف

یمن پر ہوائی حملوں میں امریکی کردار کا انکشاف

اسلام ٹائمز [مانیٹرنگ ڈیسک]- وکی لیکس نے ایک سیاسی ٹیلی گراف پر مبنی دستاویز کو فاش کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوج جنوبی یمن پر میزائل حملوں میں اپنے ملوث ہونے کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی طرح ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جاری سال کے شروع میں چند ایسی تصاویر شائع کی تھیں جس سے اس علاقے میں فوج کی طرف سے کلسٹر بموں کا استعمال بالکل واضح تھا۔
ویب سائٹ "راو سٹوری" کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی گراف میں، جو یمن کے صدر "علی عبداللہ صالح" کی طرف سے امریکی جنرل "جنرل ڈیوڈ پیٹریاس" David H. Petraeus کو بھیجا گیا تھا، واضح کیا گیا تھا کہ بمباری کی ذمہ داری "یمن" دوبارہ بھی لے سکتا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نائب "فلپ لوتھر" نے کہا کہ یہ ٹیلی گراف انکی طرف سے ان کوششوں کی تائید کرتا ہے کہ ابیان پر حملہ یمن کی فورسز نے نہیں بلکہ امریکی فوج نے انجام دیا تھا۔ ابیان پر حملے کے بعد اس تنظیم نے پینٹاگون سے درخواست کی تھی کہ ان میزائل حملوں میں امریکی شمولیت سے متعلق معلومات انکے حوالے کی جائیں مگر امریکہ نے اس ضمن میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔
پینٹاگون نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ القاعدہ کے خلاف فوجی آپریشن سے متعلق ہر سوال کا جواب دینا یمن کی ذمہ داری ہے، کوشش کی ہے کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی توجہ امریکی فوج سے ہٹا دے۔ ابیان جس کے متعلق خیال ہے کہ دسمبر 2009ء سے القاعدہ کے جنگجووں کا ٹھکانہ بنا ہوا ہے، گذشتہ سال ایک میزائل حملے کا نشانہ بنا جس میں 41 مقامی افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان افراد میں القاعدہ کے 14 جنگجووں کے علاوہ 14 خواتین اور 21 بچے بھی شامل تھے۔
لوتھر نے زور دے کر کہا کہ حملے میں مارے گئے مقامی افراد اور اس حملے میں امریکہ کی شمولیت کے متعلق فوری تحقیقات انجام پانی چاہئیں۔

خبر کا کوڈ : 48208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش