0
Wednesday 2 Sep 2015 23:15

کراچی میں رینجرز آپریشن پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی خدشات ہیں، نثار کھوڑو

کراچی میں رینجرز آپریشن پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی خدشات ہیں، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی خدشات ہیں۔ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات منصفانہ طور پر استعمال ہونے چاہئیں، کیونکہ ماضی میں پولیس کو بھی سادہ لباس میں کارروائیوں سے گریز کرنے کا حکم دیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن پر پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی خدشات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر لیا گیا، جبکہ ان کے جنگ کرنے کے بیان کا مطلب جدوجہد کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 483642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش