0
Monday 7 Sep 2015 01:19

عرب امارات اور بھارت باہمی تجارتی حجم پانچ سالوں میں 60 فیصد بڑھائنگے

عرب امارات اور بھارت باہمی تجارتی حجم پانچ سالوں میں 60 فیصد بڑھائنگے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے وزراء خارجہ مذاکرات کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک اگلے 5سال کے دوران باہمی تجارت کا حجم 60 فیصد بڑھائیں گے اور متحدہ عرب امارات بھارت میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کرے گا۔ معاشی اور تکنیکی تعاون کے جوائنٹ کمیشن کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارت میں سرمایہ کاری کا ہدف 75 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے سے اماراتی حکومت سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی، تاکہ وہ بھارت میں پیسہ انویسٹ کریں۔ بھارت کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع، وزیر ریلوے اور قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 484430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش