0
Tuesday 15 Sep 2015 12:56

تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں، آصف زرداری

تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں، آصف زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طاقتور اداروں کی دیگر اداروں کی حدود میں دخل اندازی اچھا شگون نہیں، اس لئے تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں۔ جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف جنگ کرنی چاہیے، مسائل سے نمٹنے وقت آئینی حدود اور اختیارات کے اندر رہنا چاہیے، تمام ادارے آئین میں دی گئی حدود کے اندر رہ کر کام کریں، طاقتور اداروں کی دیگر اداروں کی حدود میں دخل اندازی اچھا شگون نہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوریت انتخابات منعقد کروا کر اقتدار منتقل کرنے کا نام ہی نہیں، بلکہ آئین کی حدود کا احترام، شفاف احتساب اور مخالفین کی رائے کا احترام جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دشمن مختلف لبادہ اوڑھ کر سامنے آتے ہیں، اس لئے عوام کو جمہوریت کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا جانا چاہیے، اس کے علاوہ دہشت گرد اور انتہاپسند ذہنیت سے بھی جمہوریت کو خبردار رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 485774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش