0
Wednesday 23 Sep 2015 23:13

جرمنی،91 سالہ خاتون پر 2 لاکھ 60 ہزار افراد کے قتل کے الزام میں عدالت میں پیش

جرمنی،91 سالہ خاتون پر 2 لاکھ 60 ہزار افراد کے قتل کے الزام میں عدالت میں پیش

اسلام ٹائمز۔ ہیمبرگ میں 91 سالہ جرمن خاتون پر 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، جرمن قانون کے مطابق خاتون کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن عدالت میں نازی دور کے دوران ہلاکتوں کے کا مقدمہ کا چلایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں اس دوران نازیوں کی مدد کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک 91 سالہ جرمن خاتون کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے اس خاتون پر دو لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 1944ء میں نازی دور کے کیمپ میں مذکورہ جرمن خاتون ایک ریڈیو آپریٹر اور مددگار کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی اور اس کیمپ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جن میں اکثریت یہودیوں کی تھی۔ خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جرمن خاتون کیمپ میں صرف ایک مددگار کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی اور اس نے قتل ہونے والے بہت سے افراد کی جان بچانے میں کردار ادا کیا، اس لیے اس خاتون پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 487189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش