0
Wednesday 30 Sep 2015 09:26

او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی مکمل حمایت کا اعادہ

او آئی سی کا مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی مکمل حمایت کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی کانفرنس تنظیم نے مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور مضبوط حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ نیویارک میں مسئلہ کشمیر پر او آئی سی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، خارجہ سیکرٹری اعزاز چودھری اور ملیحہ لودھی نے شرکت کی۔ بھارت نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور مضبوط حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہیں ہوا، قابض بھارتی افواج کی ظلم و بربریت سے 90ہزار کشمیری شہید ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 488144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش