0
Wednesday 30 Sep 2015 15:06
سول اور ملٹری بیوروکریسی کوئی بھی شفاف نہیں

تسلیم کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ موجود ہیں، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

سیاستدانوں نے کرپشن کی ہے، لیکن باقی پاکستان بھی صاف نہیں
تسلیم کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ موجود ہیں، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے، جو ادارہ پورے ملک کا احتساب کر رہا ہے، اس کا احتساب کون کرے گا، سول اور ملٹری بیوروکریسی کوئی بھی شفاف نہیں، تسلیم کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ موجود ہیں۔ کراچی میں وفاقی جامعہ اردو میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا کہ جب سیاستدانوں کیلئے اسپیشل کورٹس بنائی جاتی تھیں، اسپیشل کورٹس ضرور بنائیں، مگر ہونی سب کیلئے چاہئیں، میں ساتھ کھڑا ہونگا۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری بیوروکریسی کوئی بھی شفاف نہیں، تسلیم کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ موجود ہیں، کرپشن کا خاتمہ قانون کے دائرے میں رہ کر کرنے کی ضرورت ہے، کرپشن کے متعلق ایک کمیٹی قائم کی جائے، جس کا مقصد صرف کارروائیوں پر نظر رکھنا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں نے کرپشن کی ہے، لیکن باقی پاکستان بھی صاف نہیں، تمام سیاستدان کرپٹ نہیں ہیں، کرپٹ سیاسی ورکرز کا دفاع نہیں کرتا، ہمیں اس دھرتی کیلئے جینا اور مرنا ہے۔

قبل ازیں وفاقی جامعہ اردو میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ میں آج کے نوجوان کو ثقافت سے جوڑنا چاہتا ہوں، اس جامعہ میں فکر اور سوچ رکھنے والے لوگ ہیں، پاکستانیت اس وقت آئے گی، جب نوجوان محسوس کریں گے کہ وہ اس ملک کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج نصاب سے پاکستان کی تاریخ کو حذف کر دیا گیا ہے، پاکستان کا نوجوان ملک کی حقیقی تاریخ سے ناواقف ہے، جب میں خود اپنی تاریخ سے ناواقف ہوں، تو کسی سے کیا گلہ کروں، ایک کمیشن بنایا جائے، جو پاکستان کی تاریخ مقرر کرے۔
خبر کا کوڈ : 488252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش