0
Tuesday 13 Oct 2015 08:20

بھارت کو دشمنی، پاکستان کو دوستی کا بخار

بھارت کو دشمنی، پاکستان کو دوستی کا بخار
اسلام ٹائمز۔ بھارت تو پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر گیا لیکن پاکستان کی وفاقی حکومت کو اب بھی بھارت کیساتھ دوستی کا بخار چڑھا ہوا ہے۔ اب اوگرا کے افسر بھی تربیت کیلئے بھارت جائیں گے۔ بھارت جو پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کر گیا ہے۔ آبی جارحیت ہو، سرحدی دہشتگردی یا سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش سے عوام کو رابطے سے روکنے کی سازش، بھارت کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، یہاں تک کہ پاکستان سے کبوتر بھی سرحد پار کر جائے تو وہ بھی مشکوک ٹھہرتا ہے۔ ایسے ماحول میں بھارت نے دعوت دی تو اوگرا نے اپنے افسر بھارت میں تربیت حاصل کرنے کیلئے تیار کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کے افسر بھارت کے شہر حیدر آباد میں آئندہ ماہ 2 دن کی انتظامی تربیت لیں گے۔ اس سلسلے میں اوگرا نے تمام شعبوں سے سٹاف اور افسروں کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔ دوسری جانب مبصرین نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارت ہمارے وسائل کا اندازہ لگانا چاہتا ہے اور تربیت کیلئے بھارت جانے والے افسروں سے بھارت اوگرا کے سیٹ اپ اور ذخائر کی معلومات حاصل کر لے گا اور ممکن ہے بھارت اوگرا تنصیبات کی تفصیلات بھی لے لے، ایسی صورت حال میں اوگرا افسروں کو بھارت نہیں بھجوانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 490695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش