0
Saturday 17 Oct 2015 18:10

کراچی میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 8 طالبان دہشتگرد ہلاک

کراچی میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 8 طالبان دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار کی سرابرہی میں پولیس اہلکار ناردرن بائی پاس کے قریب منگھوپیر کے علاقے میں دہشت گردوں پر قہر بن کر نازل ہوئے، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جب مشکوک جگہ کو گھیرے میں لیا، تو دہشت گردوں نے گھبرا کر پولیس پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، مقابلے میں گولیاں لگنے سے ایس ایچ او منگھوپیر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اور موبائل پر دستی بم حملہ بھی کیا گیا، جس سے موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مرنے والے دہشت گردوں میں سے پانچ کی شناخت مکمل ہوگئی، دہشت گردوں کے نام اسحاق، صدام، عرفان، اسماعیل اور شریف تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد محرم الحرام میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گرد کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، مرنے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کراچی چیپٹر سے تھا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد عرفان کا تعلق القاعدہ سے ہے، دہشت گرد صدام حسین عباس ٹاؤن دھماکے میں بھی ملوث تھا، جبکہ دہشتگرد شریف کا تعلق بنوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 491809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش