0
Tuesday 27 Oct 2015 15:02

دورہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو نظرانداز کرنا افسوس ناک ہے، حافظ فرحا ن احمد گجر

دورہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو نظرانداز کرنا افسوس ناک ہے، حافظ فرحا ن احمد گجر
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع سرگودہا کے نائب امیر حافظ فرحان احمد گجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے ا ہم مسئلے کو نظرانداز کرنا افسوس ناک ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو وزیراعظم کے دورہ امریکا کے دوران اہم ایشوز پر بات نہ کرنے کی بنا پر سخت مایوسی ہوئی ہے، پوری قوم یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ اگر 2 پاکستانی شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کرنے والے ریمنڈڈیوس کو رہا کیا جا سکتا ہے، تو پھر پاکستان کی معصوم اور بے گناہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں کونسی رکاوٹ ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اسوقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو خط لکھا کہ پی پی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ سے واپس لانے کے لیے اقدامات کرے، جبکہ اپنی الیکشن مہم کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آ کے وہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ سے واپس لانے کے لیے اقدامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 493982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش