0
Tuesday 3 Nov 2015 16:37

عالمی برادری الیکشن نتائج کا احترام کرے، ترک صدر اُردگان

عالمی برادری الیکشن نتائج کا احترام کرے، ترک صدر اُردگان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت ہے، انتخابات میں کامیابی کے بعد طیب اردگان نے اپنے ای میل پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری الیکشن نتائج کا احترام کرے، عوام نے ان کی جماعت کو ووٹ دے کر اور بھاری اکثریت سے جتوا کر ملک میں استحکام اور اعتماد کی ایک نئی فضا قائم کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے کرد لیبر پارٹی کو پیغام دیا کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرے کیونکہ تشدد اور خون خرابہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے اصولوں کے تحت باہمی بقا کیلئے زہر قاتل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 495401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش