0
Monday 2 Nov 2015 02:30

ترکی میں انتخابات، حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو واضح برتری حاصل

ترکی میں انتخابات، حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو واضح برتری حاصل
اسلام ٹائمز۔ رواں برس جون میں ہوئے عام انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان کی جماعت اے کے پی مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، جس کے بعد انتخابات دوبارہ منعقد کئے گئے۔ انتخابات میں جائزوں کے برعکس اے کے پی نے پارلیمان میں دوبارہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اے کے پی کو انچاس اعشاریہ چار فیصد جبکہ حزبِ اختلاف کی اہم جماعت سی ایچ پی کو پچیس اعشاریہ چار فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ووٹوں کی شرح کے تناسب سے اے کے پی حکومت سازی کے لئے درکار دو سو چھہتر نشستوں سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے اپنی جماعت کی جیت کا اعلان کرتے ہوئے اسے جمہوریت اور عوام کی فتح قرار دیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ترکی میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اے کے پارٹی کسی اتحاد کے بغیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ ترکی میں پانچ ماہ کے دوران، دوسرے پارلیمانی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی یا اے کے پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے ترک عوام جو بھی فیصلہ کریں، سب کو اس کا احترام کرنا ہوگا۔ ترکی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ ہے۔ جون میں ہونے والے الیکشن میں تیرہ برس سے برسر اقتدار اے کے پارٹی پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 495116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش