0
Thursday 5 Nov 2015 10:37

لاہور میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ۱۷ ہو گئی

لاہور میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ۱۷ ہو گئی

اسلام ٹائمز۔ لاہور میں فیکٹری کی عمارت گرے کئی گھنٹے ہونے کو آئے، دبے ہوئے درجنوں مزدور اب تک نہیں نکالے جا سکے۔ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ تک پہنچ گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے چھت کا لینٹر توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خدشہ ہے کہ سو کے قریب مزدور اب بھی ملبے تلے موجود ہیں۔ انہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور، پلاسٹک بیگ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کی چوتھی منزل زیر تعمیر تھی جو اچانک گر گئی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔فیکٹری میں کام کرتے ورکرز، اور مزدوروں کی بڑی تعداد ملبے تلے دب گئی۔

ریسکیو ٹیموں اور پاک فوج کی انجینئرنگ کور کے جوانوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ ملبہ ہٹانے کے لیے پاک فوج کی ہیوی مشنری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جائے حادثہ پر پہنچے۔ اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔ بحریہ ٹاؤن کی ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ کتنے لوگ ابھی ملبے تلے دبے ہیں اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ فیکٹری گرنے کے بعد لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

خبر کا کوڈ : 495772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش